ہومپاکستاندنیا پاکستانی امن مشقوں کی پیروی کرے، روسی کونسل جنرل

دنیا پاکستانی امن مشقوں کی پیروی کرے، روسی کونسل جنرل

دنیا پاکستانی امن مشقوں کی پیروی کرے، روسی کونسل جنرل

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاک بحریہ کے زیراہتمام کراچی میں 9ویں کثیرالقومی مشق امن 2025 کے موقع پر کراچی میں روسی کونسل جنرل آندرے فیدروف نے پاکستان کے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن بحری مشقوں 2025 کا مقصد مل کر امن کے حصول کیلئے کام کرنا ہے، یہ ایک ایسی مثال کی عکاسی کرتا ہے جس کی پوری انسانیت کو پیروی کرنی چائے. ان کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کے شرکا کیلئے دوستانہ برتاؤ، میزبانی، اور احترم کا رشتہ ہے، یہ مشقیں اس تقریب کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں.کونسل جنرل نے کہا کہ ٹراسپورٹ کے مین روٹس، میری ٹائم مواصلات، جو تمام ممالک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانا ممالک کی سلامتی کو مستحکم کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے.

ان کا کہنا تھا کہ جیو پولیٹیکل منظر نامے میں دنیا میں ہونے والی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کی تیز ترقی، خطے سمیت عالمی سطح پر دہشت گردی کے نئے خطرات کو پیدا کرتی ہیں. روسی عہدیدار نے کہا اسلامی جمہوریہ پاکستان اس حوالے سے عالمی میری ٹائم سیکورٹی کیلئے نمایاں کوششیں کر رہا ہے. انہوں نے کہا اس اقدام کیلئے روسی فیڈرشن پاکستان کی شکرگزار ہے اور اس کی مکمل حمایت کرتی ہے. ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں، اور بہت خوش ہوں کے میں ان تاریخی لمحات میں زندہ ہوں، ہمارے تعلقات ترقی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں میں پہلی بار بہترین وقت ہے.

ان کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے درمیان فوجی مشقیں، اور دفاعی تکنیک کا اشتراک، دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی لانے سمیت خطے میں خطرات کا مقابلہ کرنے اور دفاعی صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں. کونسل جنرل نے کہا دہشتگردی کے خلاف لڑنے سے دونوں ممالک کے باہمی مفادات جڑے ہیں. انہوں نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر دہششتگردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری ہیں، کیونکہ شیطان صفت لوگ، مشرق وسطیٰ، افغانستان، اور بدقسمتی سے پاکستان کو اپنے مجرمانہ عمل کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کیلئے استعمال کرتے ہیں. روسی سفارت کار کے مطابق ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ شنگھائی تعاون تنظیم دہشتگردی کے ڈھانچے کے خلاف کھڑی ہوچکی ہے اور یہ اس کے خلاف بہت اچھے سے کام کررہی ہے، ہم معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں، جب سے دہشتگردی کی مالی امداد منشیات کی سمگلنگ سے جڑی ہے، اور یہ ایک منظم جرم کی قسم ہے. آندرے فیدروف نے کہا ہم اس خیال جس میں مشترکہ سینٹر فورس کے قیام کی حمایت کرتے ہیں جس کا مقصد، نئے خطرات کا پتا لگانا، جیسے دہشت گردی، منشیات، انسانی سمگلنگ، اور ان کا بروقت تدارک کرنا ہے، لہذا ہم اس پر کام کررہے ہیں اور رواں برس اس پر عمل درآمد کریں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل