ٹرمپ روس کی گمراہ کن دنیا میں جی رہے ہیں، زیلنسکی کی تنقید
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے شہر کیف میں ایک پریس کانفرنس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی غلط معلومات کو دہرا رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو “ایک آمر” کہا، جس سے دونوں رہنماؤں کے درمیان عوامی سطح پر لفظی جنگ شروع ہوئی جو اس وقت شروع ہوئی جب ٹرمپ نے یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے کی وجہ قرار دیا۔ ٹرمپ کا یہ بیان جو ان کے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا گیا، اس کے چند گھنٹے بعد آیا جب زیلنسکی نے ان پر روسی غلط معلومات کو دہرانے کا الزام لگایا۔
کیف میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، زیلنسکی نے امریکی صدر کے کئی دعووں کو غلط قرار دیا، جبکہ یوکرین کے اس موقف کو تقویت دی کہ جنگ کے خاتمے کے لیے اس کی شمولیت کی ضرورت ہے۔ زیلنسکی نے کہا میں ایک قوم کے رہنما کے طور پر امریکی صدر ٹرمپ کا بہت احترام کرتا ہوں بلکہ مجھے پوری امریکی قوم کا بھی بہت احترام ہے، کیونکہ امریکی عوام جو ہمیشہ ہماری حمایت کرتے ہیں، مگر بدقسمتی سے صدر ٹرمپ اس وقت غلط معلومات اور روس کی گمراہ کن دنیا میں جی رہے ہیں.