ہومتازہ ترینرواں برس، تاشقند کی اپارٹمنٹ عمارتوں میں سینکڑوں پرانی لفٹیں تبدیل ہونگی

رواں برس، تاشقند کی اپارٹمنٹ عمارتوں میں سینکڑوں پرانی لفٹیں تبدیل ہونگی

رواں برس، تاشقند کی اپارٹمنٹ عمارتوں میں سینکڑوں پرانی لفٹیں تبدیل ہونگی

تاشقند (صداۓ روس)
مقامی میڈیا کے مطابق تاشقند میں اپارٹمنٹس کی عمارتوں کی کل 452 پرانی لفٹیں اس سال تبدیل کی جائیں گی۔ یہ ان لفٹوں کا صرف 22 فیصد سے زیادہ ہے جو اپنی سروس مکمل چکی ہیں، کم سیفٹی لیول والی لفٹوں کو ترجیح دی جائے گی اور جو 25 سال سے زیادہ کام کر رہی ہیں انھیں فوری تبدیل کیا جائے گا۔ تاشقند شہر 2025 کے آخر تک اپارٹمنٹ عمارتوں میں 452 زائد المعیاد لفٹوں کی جگہ نئی مشینیں لے لے گا۔ ان تمام منصوبوں کی شہر کے میئر شوکت عمر زاکوف نے 13 فروری کو اقدامات کی منظوری دی۔ میئر کے دفتر کے مطابق کل 9,101 لفٹیں ہیں، جن میں سے 2,042 اپنی سروس لائف سے زیادہ وقت گزرچکی ہیں۔ میئر کے دفتر نے مزید بتایا کہ 2025 کے آخر تک ان میں سے 452 کو تبدیل کر دیا جائے گا۔

ترجیح ان لفٹوں کو دی جائے گی جو 25 سال سے زیادہ عرصے سے زیر استعمال ہیں اور جو تکنیکی ضروریات پوری نہیں کرتیں، جبکہ کم سیفٹی لیول والی ایلیویٹرز کو پہلے تبدیل کیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل