ہومتازہ ترینروس امریکہ ایران مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے,...

روس امریکہ ایران مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے, کریملن

روس امریکہ ایران مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے, کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بلومبرگ کو بتایا کہ روس امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے تیار ہے، بشمول تہران کے جوہری پروگرام اور اس کے علاقائی پراکسی نیٹ ورک پر بات چیت کے لئے مکمل سہولت دے گا۔ خبر رساں ایجنسی نے گمنام حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ٹرمپ نے فروری میں صدر پوتن سے اپنی فون کال اور اس کے کچھ ہی دنوں بعد ریاض میں ہونے والی اعلیٰ سطحی امریکی-روسی میٹنگ میں نمائندوں کے ذریعے، ان مسائل کے بارے میں ایران سے بات کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ بلومبرگ نے پیسکوف سے امریکا اور ایران کے رابطے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ روس کا خیال ہے کہ امریکہ اور ایران کو تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ماہ ایران پر اپنی “زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی مہم پر واپس آئے تھے، جب کہ ماسکو اور تہران کے درمیان ایک تاریخی تزویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کے چند ہفتوں بعد ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن ایران پر پابندیاں بڑھا دے گا، جس کا مقصد اس کے جوہری پروگرام، روایتی میزائلوں کی تعیناتی اور علاقائی پراکسی گروپوں کے نیٹ ورک کو روکنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اس کے حصول کے لیے اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے تیار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل