ہومانٹرنیشنلبہت جلد صدر پوتن سے ملاقات کروں گا، صدر ٹرمپ

بہت جلد صدر پوتن سے ملاقات کروں گا، صدر ٹرمپ

بہت جلد صدر پوتن سے ملاقات کروں گا، صدر ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کو منرلز معاہدے پر راضی کرنے کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں اور وہیں جمعرات کو انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ روس بھی جنگ بندی معاہدے کے لیے تیار ہے۔ صدر ٹرمپ نے مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد نیٹو کو بھی ایک پیغام بھیجا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنے دفاع پر خرچ نہیں کرے گا تو وہ بھی نیٹو کا دفاع نہیں کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روس اور یوکرین کے درمیان امن کے لیے اپنا وژن پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین ایک معاہدہ چاہتا ہے اور اس کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ان کے خیال میں روس بھی ڈیل کرنا چاہتا ہے۔ چوں کہ وہ ایک الگ طریقے کا معاہدہ چاہتا ہے جو صرف میں ہی جانتا ہوں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق روس کے پاس بھی ڈیل کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ شاید آئندہ ڈیڑھ ماہ میں روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل مشرقِ وسطیٰ کے لیے صدر ٹرمپ کے نمائندۂ خصوصی اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ وہ جنگ بندی اور روس کے قبضے کو روکنے کے لیے یوکرینی نمائندوں سے ملاقات کرنے سعودی عرب جائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل