یوکرین اور امریکہ آئندہ ہفتے سعودی عرب میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر متفق
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ اور یوکرینی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن فریم ورک پر بات کرنے کے لیے اگلے ہفتے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔ یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے وائٹ ہاؤس میں لفظی جھڑپ کے چند دن بعد، واشنگٹن نے اس ہفتے کیف کے ساتھ فوجی امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو معطل کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے تصدیق کی کہ وہ امن معاہدے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے کے لیے اگلے ہفتے سعودی عرب میں یوکرینی حکام سے ملاقات کریں گے۔
وٹکوف نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو بتایا “ہم اب ریاض یا حتیٰ کہ ممکنہ طور پر جدہ میں یوکرینیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کرنے کے لیے جا رہے ہیں لہذا شہر کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، لیکن یہ سعودی عرب ہوگا. ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ ملاقات امن معاہدے اور جنگ بندی کے لیےمفید ثابت ہوگی. زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ وہ اعلی یوکرینی حکام کے ایک وفد کے ساتھ سعودی عرب جائیں گے اور امریکی حکام سے بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔