ہومانٹرنیشنلایران نے امریکی صدر کی مذاکرات کی پیشکش مستر دکر دی

ایران نے امریکی صدر کی مذاکرات کی پیشکش مستر دکر دی

ایران نے امریکی صدر کی مذاکرات کی پیشکش مستر دکر دی
ایران (صداۓ روس)

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ ماضی کے تجربات یہ ثابت کر چکے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں بلکہ اس کے برعکس، یہ مزید پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے دباؤ کی پالیسی کے باوجود ایران اپنی مزاحمت جاری رکھے گا اور کسی بھی ایسے مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا جو ایران کے قومی مفادات کے خلاف ہوں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی امریکی صدر کی پیشکش کو رد کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے صرف دیگر عالمی طاقتوں سے بات کرے گا، لیکن امریکہ سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کا امکان نہیں ہے۔ عباس عراقچی نے یہ موقف اختیار کیا کہ جب تک امریکہ ایران پر دباؤ کی پالیسی پر کاربند رہے گا، اس وقت تک کسی قسم کی مفاہمت یا مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے لیے خط لکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے اور اسی لیے وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، ایران نے امریکی پیشکش کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے اس پر کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل