ہومتازہ ترینبھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام...

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر بھارت تیسری مرتبہ ٹرافی کا حقدار ٹھہرا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دیا، جسے بھارت نے 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے۔ نائب کپتان شبھمن گل 31 رنز پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، بھارتی ٹیم ابھی شبمن گل کی وکٹ کے نقصان سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ مائیکل بریسویل نے محض چار گیندوں بعد ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ کوہلی صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، جس سے بھارت پر دباؤ مزید بڑھ گیا تھا۔

اس کے بعد راچن رویندرا نے 122 کے مجموعے پر بھارتی کپتان روہت شرما کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔ جو 76 رنز بنا چکے تھے اور ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ٹام لیتھم کے ہاتھ اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ بھارتی ٹیم کو چوتھا نقصان شریاس ایئر کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 183 پر 48 رنز بنا کر پویلین کی جانب روانہ ہوئے۔ اس کے بعد اکشر پٹیل 39 ویں اوور میں 203 کے مجموعے پر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ چھٹی وکٹ کا نقصان بھارت کو 241 پر ہاردک پانڈیا کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 18 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔ ایک جانب بھارت کی وکٹیں گرتی رہیں لیکن ہر نئے آنے والے بلے باز نے اپن ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بھارت نے 252 کا ہدف 6 وکٹوں پر 49ویں اوور میں حاصل کیا، کے ایل راہول 34 جبکہ رویندرا جاڈیجا 9 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل