امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کا کہنا ہے کہ یوکرینی حکام کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے. امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ یوکرینی حکام کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت کر رہی ہے۔ سی این این نے سوال کیا کہ میٹنگ کیسے ہوئی؟ اس سوال کے جواب میں والٹز نے جواب دیا بات چیت میں پیشرفت جاری ہے۔ العربیہ ٹیلی ویژن نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ امریکہ اور یوکرین کی ٹیموں نے سعودی عرب میں یوکرینی تنازعے کے حل کے لیے اپنی بات چیت کا پہلا دور مکمل لیا ہے۔
یہ بات چیت اس سے قبل منگل کو جدہ میں شروع ہوئی تھی، جس کی قیادت امریکی ٹیم کے وزیر خارجہ مارکو روبیو اور والٹز کر رہے تھے۔ یوکرین کی نمائندگی ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرماک، وزیر خارجہ آندرے سائبیگا اور وزیر دفاع رستم عمروف کر رہے ہیں۔ دونوں اطراف کے سابقہ بیانات کے مطابق، میز پر موجود مسائل میں معدنیات کا معاہدہ اور یوکرین کو امریکی ہتھیاروں کی سپلائی کی بحالی شامل ہو سکتی ہے۔