ہومتازہ ترینروس کی بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید...

روس کی بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

روس کی بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے بھی بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے. اطلاعات کے مطابق کراچی میں روس کے قونصلیٹ جنرل نے بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ روسی قونصلیٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ گھناؤنا عمل عالمی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی طاقتوں اور کوششوں کو متحد کرنے کی ناگزیر ضرورت کو مزید واضح کرتا ہے۔ روسی قونصلیٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے یکجہتی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک 155 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 37 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھا دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل