ہومانٹرنیشنلدہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے. چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کومضبوط بنانے کو تیار ہے. جاری بیان میں کہا گیا چین نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کے مطابق ہم نے اس دہشت گردی کی رپورٹس کو دیکھا ہے اور اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہم دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھیں گے۔ ترجمان کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کومضبوط بنانے کو تیار ہے، چین خطے کو پرامن،محفوظ اور مستحکم رکھنے کیلئے تیار ہے

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل