ماسکو پر ایک اور یوکرینی ڈرون حملہ پسپا
ماسکو (صداۓ روس)
میئر سرگئی سوبیانین کے مطابق، ماسکو نے ایک اور یوکرینی ڈرون حملے کو پسپا کر دیا ہے، خیال رہے چند روز قبل روسی دارالحکومت کو ایک بڑے ملٹی ویو حملے میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 90 سے زیادہ ڈرونز شامل تھے جس میں تین شہری ہلاک ہوئے تھے۔ جمعہ کی صبح یہ حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کے ماسکو سے روانہ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔ وٹکوف نے مبینہ طور پر جمعرات کی رات روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی تاکہ سعودی عرب میں امریکہ-یوکرین مذاکرات کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور ماسکو کی پوزیشن واشنگٹن کو واپس بھیجی جا سکے۔
سوبیانین نے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے کے فوراً بعد ٹیلی گرام پر لکھا روسی فضائی دفاعی افواج نے آج ماسکو کی طرف پرواز کرنے والے چار ڈرونز کے حملے کو پسپا کر دیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی جگہوں پر ہنگامی خدمات کام کر رہی ہیں.