ہومپاکستانروسی بحریہ کے جہازوں کا گروپ پاکستان پہنچ گیا

روسی بحریہ کے جہازوں کا گروپ پاکستان پہنچ گیا

روسی بحریہ کے جہازوں کا گروپ پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(صداۓ روس)
روسی بحریہ کے بحری جہازوں کا ایک گروپ جس میں کارویٹ رےزکینے، کارویٹ ہیرو آف دی رشین فیڈریشن الدار ٹسیدنزھپوو شامل ہیں اور درمیانے درجے کا سمندری ٹینکر “پچنگا” بھی شامل ہے خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔ اس موقع پر کراچی میں روس کے قونصل جنرل اینڈری فیڈروف نے پاکستانی بحریہ کے حکام کے ہمراہ کراچی پہنچنے والے روس بحری جہازوں کا خیرمقدم کیا۔ یاد رہے گزشتہ 4 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ روسی جنگی جہاز کراچی آئے ہیں۔

اس دورے کے دوران روسی بحری جہازوں کا عملہ پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا اور دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ جہازوں کے دورے بھی ہوں گے۔ مزید برآں، دونوں ممالک کے بحری جہاز مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیں گے، جس سے باہمی ہم آہنگی اور بحری تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل