آخری ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی
اسلام آباد (صداۓ روس)
پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ بدھ کے روز ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ شاداب خان نے 28 رنز سکور کیے جبکہ محمد حارث نے 11 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی دبل فگرز میں داخل نہیں ہو سکا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے پانچ، جیکب ڈفی نے 2، بین سیئرز اور ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے 10 اوورز میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹِم سیفرٹ 97 رنز بنا کر نمایاں رہے، فِن ایلن نے 27 رنز سکور کیے۔ پاکستان ٹیم صرف دو وکٹیں حاصل کر پائی اور دونوں سفیان مقیم کے نام رہیں۔