ہومپاکستانچین کا بلوچستان میں 15 ہزار سولر ہوم سسٹم تقسیم پروگرام...

چین کا بلوچستان میں 15 ہزار سولر ہوم سسٹم تقسیم پروگرام شروع

چین کا بلوچستان میں 15 ہزار سولر ہوم سسٹم تقسیم پروگرام شروع

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کے تعاون سے بلوچستان میں 15 ہزار سولر ہوم سسٹم تقسیم کرنے کا پروگرام شروع ہوگیا. بلوچستان میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومت نے چینی امدادی اداروں کی مالی معاونت سے 15 ہزار سولر ہوم سسٹم تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) اور ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن فار کلائمیٹ چینج کی گرانٹ کی مدد سے یہ اقدام بلوچستان حکومت کے انرجی ڈپارٹمنٹ کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے بدھ کو کوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران اس پروگرام کا افتتاح کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں گوادر کی اہمیت پر زور دیا۔
بگٹی نے بندرگاہی شہر کو سی پیک کا “تاج کا زیور” قرار دیتے ہوئے کہا، “گوادر اس پروگرام کا ایک اہم مرکز ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے لیے کم از کم 5 ہزار سولر سسٹم مختص کیے جائیں گے۔
سرفراز بگٹی نے گوادر کے عوام پر زور دیا کہ وہ سی پیک کی ترقی میں اپنے مرکزی کردار کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ان کی وجہ سے بنایا گیا اور ان کی وجہ سے آگے بڑھے گا۔ یہ چھوٹے اقدامات لوگوں کو عزم کا پیغام دینے کے طریقے ہیں۔
چین اس سے قبل گوادر کو درپیش توانائی کے چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کر چکا ہے۔ جولائی 2022 میں چینی حکومت نے خطے میں بجلی کی قلت اور آب و ہوا کے مسائل کو کم کرنے میں مدد کے لیے 3,000 شمسی نظام عطیہ کیے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل