ہومانٹرنیشنلیورپی یونین کیلئے دھچکا: سربیا اور ہنگری کا فوجی اتحاد بنانے کا...

یورپی یونین کیلئے دھچکا: سربیا اور ہنگری کا فوجی اتحاد بنانے کا فیصلہ

یورپی یونین کیلئے دھچکا: سربیا اور ہنگری کا فوجی اتحاد بنانے کا فیصلہ

ماسکو : انٹرنیشنل ڈیسک
یورپی یونین کی پالیسی مخالف دو یورپی ممالک سربیا اور ہنگری نے دوطرفہ فوجی اتحاد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے یورپی یونین کے لئے مستقبل میں مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے. خیال رہے دونوں ممالک روس کی حمایت کرتے ہیں اور متعدد مواقعوں پر یورپی یونین کی روس مخالف پابندیوں اور اقدامات کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں. اس ضمن میں اب سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے سربیا ہنگری اسٹریٹجک دفاعی تعاون پر ایک دستاویز پر دستخط کے بعد کہا ہے کہ بلغراد اور بوڈاپیسٹ ایک جامع فوجی اتحاد کے قیام کی سمت کام کر رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ہم دفاع کے میدان میں قریب ترین اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ مشترکہ سرگرمیوں سے متعلق یہ معاہدہ سربیا اور ہنگری کے درمیان فوجی اتحاد یا اتحاد کی راہ ہموار کرے گا.

سربیا کے رہنما نے زور دیا کہ رواں برس 2025 کے لیے دوطرفہ فوجی شراکت داری کے منصوبے کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی تعاون کی دستاویز پر سربیا کے وزیر دفاع بریٹیسلاو گاسک اور ان کے ہنگری کے ہم منصب کرسٹوف سزالے بوبرونکزکی نے دستخط کیے تھے، اس منصوبے میں 79 مشترکہ سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جن میں ہیلی کاپٹر کی مشقیں بھی شامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل