ہومتازہ ترینیوکرین کے روسی توانائی کے مراکز پر حملوں پر امریکہ خاموش ہے،روس

یوکرین کے روسی توانائی کے مراکز پر حملوں پر امریکہ خاموش ہے،روس

یوکرین کے روسی توانائی کے مراکز پر حملوں پر امریکہ خاموش ہے،روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یوکرینی فوج کے روسی توانائی کے مراکز پر حملوں پر اب تک واشنگٹن کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ پیسکوف نے کہا یوکرین مسلسل روسی توانائی کی تنصیبات پر حملے کر رہا ہے اور اب تک امریکا کی جانب سے ایسی کارروائیوں پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔
انہوں نے تجویز کیا کہ اگر کسی سفارتی ردعمل کے بارے میں سوال ہو تو وزارت خارجہ سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا جہاں تک ردعمل کا تعلق ہے، جو کچھ وزارت خارجہ کے دائرہ اختیار میں ہے، اس کے بارے میں آپ کو وزارت خارجہ سے بہتر طور پر پوچھنا چاہیے ۔

اس سے پہلے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ خلاف ورزیوں کی فہرست امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روس کے اقوام متحدہ اور او ایس سی ای میں نمائندوں کو فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ یوکرینی حکام کے بیانات کی حقیقت کو ظاہر کرنے کے لیے ٹھوس حقائق پیش کر سکیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل