ہومتازہ ترینامریکی کمپنیاں روس واپس آنے کی خواہشمند ہیں، روس

امریکی کمپنیاں روس واپس آنے کی خواہشمند ہیں، روس

امریکی کمپنیاں روس واپس آنے کی خواہشمند ہیں، روس

ماسکو : انٹرنیشنل ڈیسک
روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے سرمایہ کاری کے ایلچی کریل دمتریوف نے کہا ہے کہ امریکہ کی بہت سی کمپنیاں، جو یوکرین تنازعہ کے بعد سیاسی دباؤ کے باعث روس چھوڑ چکی تھیں، اب دوبارہ روس واپس آنے کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں روسی معیشت میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے روسی حکام سے رابطے کر رہی ہیں۔

روس 1 ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیمتریوف، جو روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سی ای او بھی ہیں، نے کہا کہ توانائی سمیت متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والی امریکی کمپنیاں روسی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہونا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا ہم نے اپنی حالیہ واشنگٹن ملاقاتوں کے دوران امریکی کمپنیوں کی جانب سے بڑی تعداد میں درخواستیں دیکھی ہیں، خاص طور پر توانائی اور دیگر شعبوں میں۔

دیمتریوف کا کہنا تھا کہ روس اب ترجیح ملکی کاروباری اداروں اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت پر دے رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف وہی غیر ملکی کمپنیاں روس میں واپس آ سکیں گی جنہیں روس خود خوش آمدید کہے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہماری اولین ترجیح روسی کمپنیوں اور ان غیر ملکی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو دینا ہے جو روسی مفادات کے مطابق ہوں۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین تنازع کے سبب مغربی پابندیوں کی لہر کے بعد بہت سی امریکی و یورپی کمپنیوں نے روسی منڈی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اب موجودہ بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ روس کی معاشی مضبوطی اور مارکیٹ کی کشش ان کمپنیوں کو واپس کھینچ رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل