ہومتازہ تریندونباس: روسی افواج کی کراسنی لیمن کے علاقے میں اہم پیش قدمی

دونباس: روسی افواج کی کراسنی لیمن کے علاقے میں اہم پیش قدمی

دونباس: روسی افواج کی کراسنی لیمن کے علاقے میں اہم پیش قدمی

ماسکو (صداۓ روس)

ڈونیسک پیپلز ریپبلک (ڈی پی آر) کے سربراہ ڈینس پشیلن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے حالیہ دنوں میں کراسنی لیمن کے محاذ پر سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کئی علاقوں کو “آزاد” کرایا ہے۔ روسیہ-24 ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پشیلن نے کہا کہ روسی یونٹ نہ صرف آگے بڑھ رہے ہیں بلکہ اپنی پوزیشنیں بھی بہتر کر رہے ہیں۔

پشیلن کے مطابق ویلیکایا نووسیلکا کے محاذ پر روسی فوج کی توجہ بوگا تیر نامی گاؤں پر مرکوز ہے، جہاں یوکرینی افواج نے اپنی قوتیں مجتمع کر رکھی ہیں اور مستحکم دفاعی نظام قائم کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا اس گاؤں کی آزادی کے بعد دشمن ایک نہایت مشکل صورتِ حال میں آ جائے گا۔ پشیلن نے مارچ کے آخر میں بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ کراسنی لیمن کے علاقے میں روسی افواج کی پیش قدمی میں تیزی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی فوجی میدان میں کامیابی کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل