اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

صدر پوتن اور سلطان آف عمان کے درمیان ماسکو میں اہم ملاقات

Putin

صدر پوتن اور سلطان آف عمان کے درمیان ماسکو میں اہم ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
صدر پوتن اور سلطان آف عمان کے درمیان ماسکو میں اہم ملاقات ہے، اور 40 سالہ سفارتی تعلقات کا جشن منایا گیا. روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السعید کا ماسکو میں پرتپاک خیرمقدم کیا، جو روس کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پوتن نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا: “عالی جاہ، آپ کا ماسکو میں خیرمقدم کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ ہم شکر گزار ہیں کہ آپ نے ہماری دعوت قبول کی اور روس کا دورہ کیا۔ آپ روس میں اچھی طرح سے جانے پہچانے جاتے ہیں — خاص طور پر اس لیے کہ 1985 میں آپ ہی نے روس اور عمان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔” صدر پوتن نے اس موقع پر اعلان کیا کہ رواں سال دونوں ممالک اپنے 40 سالہ سفارتی تعلقات کا جشن منا رہے ہیں، جو دونوں اقوام کے درمیان تاریخی دوستی اور تعاون کی علامت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سلطان کے دورے کے لیے ایک جامع دستاویزی پیکج تیار کیا گیا ہے جو تجارت، سرمایہ کاری، نقل و حمل، زراعت، اور توانائی جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا: “ہم خوراک کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور توانائی کے شعبے میں نئے اقدامات کی امید رکھتے ہیں، جہاں ہماری کمپنیاں عمان کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔” صدر پوتن نے انکشاف کیا کہ روس اس سال روس-عرب سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جسے عرب دنیا میں وسیع حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے سلطان ہیثم کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا: “اگر آپ کے شیڈول میں گنجائش ہو تو ہمیں خوشی ہو گی کہ آپ روس اور عرب لیگ کے اس اہم اجلاس میں شریک ہوں۔” ملاقات کے دوران روسی اور عمانی کاروباری نمائندوں کے مابین بات چیت بھی متوقع ہے، جس کا مقصد اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

Share it :