اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس کا غیر دوست ممالک کے پرفیومز پر بھاری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

Perfume

روس کا غیر دوست ممالک کے پرفیومز پر بھاری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر دوستانہ ممالک سے درآمد کی جانے والی خوشبوؤں (پرفیوم)، او ڈی ٹوائلٹ، چہرے کا پاؤڈر، ہونٹوں اور بالوں کے میک اپ کے سامان اور جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات پر 35 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کرے گا۔ یہ نیا اقدام جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔وزارت صنعت و تجارت نے اپنے بیان میں کہا: “جنوری 2025 سے غیر دوستانہ ممالک سے درآمد شدہ پرفیومری، کاسمیٹک مصنوعات اور گھریلو کیمیکلز پر 35 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق مزید اقسام پر بھی کیا جائے گا۔” وزارت نے وضاحت کی کہ مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اور یہ پابندیاں صرف ان مصنوعات پر لگائی جائیں گی جن کی متبادل روسی اشیاء معیار اور تنوع کے لحاظ سے مکمل مسابقت رکھتی ہیں۔

وزارت کے مطابق، یہ فہرست مقامی کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت سے تیار کی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقتصادی حکمت عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ 2024 میں مقامی پیداوار میں 22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مغربی برانڈز کی واپسی اور حکومت کی بروقت مدد سے 2024 کے اختتام تک روسی برانڈز کا مارکیٹ شیئر 68 فیصد تک پہنچ گیا، جو کہ 2023 کے مقابلے میں تقریباً 17 فیصد زیادہ ہے۔ وزارت نے کہا مقامی برانڈز کو فروغ دینے اور خود انحصاری کو تقویت دینے کے لیے یہ اقدام ایک کامیاب حکمت عملی بن چکا ہے.

یہ نیا ٹیرف منصوبہ روس کی اُس وسیع پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد قومی صنعتوں کو تحفظ فراہم کرنا اور اقتصادی خودمختاری کو فروغ دینا ہے، خصوصاً ان حالات میں جب روس مغربی پابندیوں اور کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے۔

Share it :