“روس میری روح” کلچرل ایونٹ: آخری مرحلے میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی شرکت
کراچی : اشتیاق ہمدانی
پاک- روس کاریڈور کلچرل فیسٹیول کا تیسرا دن بھی رعنائیوں سے بھرپور تھا جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی. اس تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ تھے۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے علامتی شجرکاری کا عمل بھی انجام دیا گیا، جس کا مقصد عالمی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان پائیداری، ترقی اور دیرپا بین الاقوامی دوستی کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرنا تھا۔
تقریب کا تیسرا روز معنی خیز لمحات، خوبصورت یادوں اور مثبت پیش رفت سے بھرپور رہا۔ اس دوران طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں. صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور روسی وفد کی قیادت کرنے والی یولیا داویدووا کو سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا. صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے “روس میری روح” کلچرل ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے اس ایونٹ کے افادیت کو تسلیم کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے لئے کلیدی کردار ادار کرتی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روسی زبان سیکھنے والا اقدام طلبا کیلئے انتہائی مفید ہے کیونکہ اس سے طلبا کو روس جا کر روسی زبان سیکھنے والا بھاری خرچہ بچ جائے گا.
اس موقع پر صداۓ روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روس پاکستان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس طرح کے کلچرل فیسٹیول کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک نئی جہت دیتےہیں. اشتیاق ہمدانی نے روسی وفد کی سربراہی کرنے والی نائب ریکٹر برائے بین الاقوامی امور یولیا ڈیویڈووا اور ماسکو پولی ٹیکنک یونیورسٹی کی انٹرنیشنل ڈائریکٹوریٹ کی سربراہ الینا آندروخ کو اس رنگ رنگ کلچرل ایونٹ “روس میری روح” کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا. اس کلچرل ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے صداۓ روس کی جانب سے مکمل تعاون کرنے پر اور روس اور پاکستان کے درمیان مثبت رپورٹنگ اور روسی نقطہ نظر سے اردو پڑھنے والے افراد کو شناس کرنے پر ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے اعزازی اسناد سے نوازا گیا. روسی وفد کی سربراہی کرنے والی نائب ریکٹر برائے بین الاقوامی امور یولیا ڈیویڈووا اور ماسکو پولی ٹیکنک یونیورسٹی کی انٹرنیشنل ڈائریکٹوریٹ کی سربراہ الینا آندروخ کی جانب سے چیف ایڈیٹر صداۓ روس اشتیاق ہمدانی اور ریذیڈنٹ ایڈیٹر صداۓ روس شہزاد کاظمی کو ایوارڈ دیا گیا.