روس کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں روسی سفارتخانے کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت، پاکستان میں روس کے سفارتخانے نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتا ہے۔سفارتخانے نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کی ہر شکل اور ہر صورت کی غیر مشروط طور پر مذمت کرتا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس بہیمانہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔