اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

اقوام متحدہ کا پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ

UN secretary general

اقوام متحدہ کا پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہم خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ تناؤ کم کرنے کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع کا سہارا لیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ ہمیشہ سے امن، استحکام اور مذاکرات کی حامی رہی ہے، اور موجودہ صورتحال میں کسی بھی فریق کی جانب سے ایسا کوئی قدم جو کشیدگی کو بڑھا دے، خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ اقوام متحدہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر دی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بیانات کی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ صورتحال خطے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے لیے بھی خطرے کا باعث بن سکتی ہے، اور اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کو فعال سفارتی کردار ادا کرنا ہوگا۔

Share it :