خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

نمک کی کمی نے سری لنکا میں بحران کو جنم دے دیا

انٹرنیشنل ڈیسک ( صدائے روس)

جنوبی ایشیا کے سمندری جزیرہ ملک سری لنکا کو نمک کے سنگین بحران کا سامنا، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

سری لنکا، جو بحرِ ہند میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے، ان دنوں شدید بارشوں کے باعث نمک کی شدید قلت سے دوچار ہے۔ اس کمی نے عوامی زندگی کو متاثر کیا ہے اور شہری معمولی سی ضرورت کے لیے بھی زیادہ ادائیگی کرنے پر مجبور ہیں۔

ملک بھر میں نمک کی قلت کے باعث شہریوں کو یہ بنیادی ضرورت دُگنی یا اس سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنی پڑ رہی ہے۔ اس وقت نمک کا ایک کلوگرام پیکٹ تقریباً 412 سے 469 پاکستانی روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

نمک کی عدم دستیابی کے باعث مارکیٹوں میں شیلف خالی ہو چکے ہیں۔ شہری سوشل میڈیا پر خالی شیلف کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں اور نمک کی تلاش کی روداد بیان کر رہے ہیں۔

ڈیلی مرر کی ایڈیٹر، جمیلہ حسین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ ملک میں نمک کی سنگین قلت ہے اور سپر مارکیٹوں میں نمک کے تمام شیلف تیزی سے خالی ہو رہے ہیں۔

شئیر کریں: ۔