بِٹ کوائن نے تمام ریکارڈ توڑ دیے, قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

انٹرنیشنل ڈیسک  ( صدائے روس)

بٹ کوائن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، قیمت 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

دنیا کی مقبول ترین کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جو اب 1 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ اس سے قبل رواں سال جنوری میں بٹ کوائن نے 1 لاکھ 9 ہزار ڈالر کی سطح کو چھوا تھا، جو اُس وقت ایک ریکارڈ سمجھا جا رہا تھا۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق قیمت میں یہ حالیہ اضافہ مختلف عالمی اقتصادی عوامل کے باعث ممکن ہوا ہے، جن میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی اور یورپ و ایشیا میں شرح سود میں کمی شامل ہیں۔

بٹ کوائن کے ساتھ ساتھ دیگر نمایاں کرپٹو کرنسیز جیسے ایتھریم، سولانا، ڈوج کوائن اور کارڈانو کی قیمتوں میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس سے مارکیٹ میں ایک نیا جوش و خروش پیدا ہوا ہے۔