اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ثانیہ مرزا کا جذباتی اعتراف: “دنیا ماں کے لیے برابر نہیں، ماں ہمیشہ زیادہ قربانی دیتی ہے”

ثانیہ مرزا کا جذباتی اعتراف: "دنیا ماں کے لیے برابر نہیں، ماں ہمیشہ زیادہ قربانی دیتی ہے"

انٹرنیشنل ڈیسک (صدائے روس)

بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور سابقہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ، ثانیہ مرزا نے حالیہ انٹرویو میں ماں بننے کے سفر اور اس دوران درپیش مشکلات پر دل کھول کر بات کی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی برابر تقسیم نہیں ہوتیں — ماں ہمیشہ زیادہ قربانی دیتی ہے۔ ثانیہ نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش سے پہلے کا وقت اگرچہ نسبتاً آسان تھا، لیکن بچے کو دودھ پلانے کا مرحلہ ان کے لیے سب سے زیادہ جسمانی اور ذہنی طور پر تکلیف دہ ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا: “ایک ماں بننا کسی بھی خاتون کے لیے سب سے خوبصورت مگر سب سے چیلنجنگ ذمہ داری ہے۔ثانیہ مرزا، جو اپنے کیریئر اور پیشہ ورانہ زندگی میں ہمہ وقت مصروف رہتی ہیں، نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے صرف 6 ہفتے بعد وہ کام پر واپس چلی گئیں۔

“جب میں ہوائی جہاز میں سفر کر رہی تھی تو خود کو شدید تنہا اور خالی محسوس کر رہی تھی، اور کئی بار روتے ہوئے اپنے بچے کو پیچھے چھوڑ کر جانا پڑا،” ثانیہ نے جذباتی انداز میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ دنیا بھر میں یہی حال ہے — دنیا ماں کے لیے برابر نہیں ہے۔

“چاہے کوئی بھی پیشہ ہو، ماں ہر لحاظ سے — جسمانی، ذہنی، وقت اور جذبات کے اعتبار سے — سب سے زیادہ دیتی ہے۔”سوشل میڈیا پر خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ثانیہ مرزا کے ان خیالات سے مکمل اتفاق کیا اور ان کی ہمت اور ایمانداری کو سراہا۔ کئی صارفین نے لکھا کہ: “ایک سپر اسٹار کھلاڑی ہونے کے باوجود، ثانیہ مرزا نے ماں بننے کی ذمہ داری کو سب سے اوپر رکھا ہے، جو واقعی قابل تعریف ہے۔”

ثانیہ مرزا کا یہ انٹرویو نہ صرف ماؤں کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ ماں کی قربانی کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہے، اور یہ کردار عزت و احترام کا سب سے بڑا مستحق ہے۔

Share it :