اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

چین کی مصنوعی ذہانت کا دھماکہ ، نئی ایجاد نے امریکہ کو چیلنج دے دیا.

انٹرنیشنل ڈیسک (صدائے روس)
چین کی معروف مواصلاتی اور صارفی الیکٹرانکس کمپنی ہواوے نے امریکی ٹیک جائنٹ Nvidia کو ٹکر دینے کے لیے ایک طاقتور مصنوعی ذہانت (AI) چپ متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے، جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی ہلچل مچا دی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، Huawei اس وقت اپنے اب تک کے سب سے جدید اور طاقتور AI پروسیسر Ascend 910D کی فزیبلٹی ٹیسٹنگ میں مصروف ہے۔ کمپنی نے اس چپ کی آزمائش کے لیے کچھ نمایاں چینی ٹیک اداروں سے رابطہ کیا ہے، تاکہ اس کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔

ہواوے کو اُمید ہے کہ Ascend سیریز کا نیا ورژن Nvidia کے H100 پروسیسر کو نہ صرف چیلنج کرے گا بلکہ کارکردگی میں پیچھے چھوڑ دے گا۔ رپورٹ کے مطابق، 910D چپ کے ابتدائی نمونے مئی کے آخر تک دستیاب ہوں گے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس سیریز کے پچھلے ماڈلز کو Ascend 910B اور 910C کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جبکہ چینی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، ہواوے آئندہ ماہ کے آغاز سے 910C چپ کی بڑے پیمانے پر ترسیل شروع کرنے جا رہی ہے، جس سے چین میں AI ٹیکنالوجی کے فروغ میں نمایاں تیزی متوقع ہے۔

فی الحال، 910D چپ جانچ کے مراحل سے گزر رہی ہے، اور اسے عام صارفین کے لیے دستیاب بنانے سے قبل مکمل کارکردگی کے جائزے کا انتظار کیا جا رہا ہے

Share it :