اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایک تیر سے دو شکار، شائقین آج ایک ٹکٹ میں دومیچز سے لطف اندوز ہونگے.

لاہور (صدائے روس)
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے میچ میں شائقین آج شام کے میچ کے لیے پہلے خریدے گئے اسی ٹکٹ کے ساتھ ڈبل ہیڈرسے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

پی ایس لیگ سیزن ٹین کے 20واں میچ ملتان سلطانزاورکراچی کنگز کے درمیان سہ پہر 3:30 شروع ہوگا اس کے بعد رات 8:30 لاہور قلندرزکا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ہوگا۔
شائقین کی سہولت کے لیے پی سی بی نے درج ذیل انتظامات کیے ہیں شائقین کو دھوپ سے بچنے کے لیے سٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی اجازت ہوگی۔

تمام انکلوژر میں واٹرکولرز دستیاب ہوں گے تاکہ شائقین میچ کےدوران تازہ دم رہ سکیں اور شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی سے تحفظ کے لیے ہیٹ اور کیپ لے کرآئیں۔

شائقین کو ٹھنڈا اورہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد کے لئے لیمونیڈ کے خصوصی اسٹال دستیاب ہوںگے، میڈیکل ایڈوائزری میچ کے دن صحت اور تندرستی کے تحفظ کے لیے پی سی بی کی ضروری ہدایات دیں ہیں۔

Share it :