ویب ڈیسک
پہلگام حملہ: بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی گھناؤنی سازش بے نقاب، خفیہ دستاویزات نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لا دیا!
دنیا بھر میں بدنام اور دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی — کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے فالس فلیگ حملے کی منصوبہ بندی ’’را‘‘ نے کی، جس کے ناقابلِ تردید شواہد ایک خفیہ دستاویز کی صورت میں سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ چونکا دینے والی دستاویز سوشل میڈیا ایپ ’’ٹیلی گرام‘‘ پر لیک ہوئی، جس میں بھارتی حکومت کی براہِ راست مداخلت اور را کی کارروائیوں کی تفصیل درج ہے۔ دستاویز میں دی گئی احکامات، عملدرآمد کی ٹائمنگ اور بیانیے کی ترتیب میں تضادات نے اس سازش کو فاش کر دیا۔
فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک: پاکستان کو فوری مورد الزام ٹھہرا کر بھارت نے خود اپنا منصوبہ خراب کر دیا
دستاویز میں واضح طور پر ہدایت دی گئی کہ پاکستان مخالف بیانیہ حملے کے 36 گھنٹے بعد تیار کیا جائے، لیکن بھارتی میڈیا نے جلد بازی میں حملے کے فوری بعد پاکستان پر الزام لگا دیا، جس سے سارا منصوبہ دھڑام سے گر پڑا۔
ذرائع کے مطابق، یہ تضادات اس امر کا ثبوت ہیں کہ ’’را‘‘ کو اندر سے کوئی اور ہدایات دے رہا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ایجنسی کے اندر ہندوتوا نظریے کی مخالفت موجود ہو، جس نے اس خفیہ دستاویز کو لیک کیا ہو۔
خفیہ منصوبے کی تفصیلات: جھوٹے بیانات، جعلی ویڈیوز، میڈیا کنٹرول اور بین الاقوامی بیانیے کی چالاکی سے تیاری
لیک ہونے والی دستاویز میں “Psy Ops” اور “بیانیہ کنٹرول” جیسے کوڈ نام استعمال کیے گئے ہیں۔
ہدایات کے مطابق، میڈیا ٹیموں کو 36-48 گھنٹے قبل متحرک کیا جانا تھا۔
سیاحوں کی نگرانی کی آڑ میں “را” کے فیلڈ آپریٹرز خاص مقامات پر تعینات کیے گئے۔
AI سسٹمز کے ذریعے جعلی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، اور دھندلی ویڈیوز کو “ثبوت” کے طور پر پیش کیا جانا تھا۔
بین الاقوامی دھوکہ دہی اور سفارتی چالاکی
منصوبے کے مطابق، یہ آپریشن امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سفارتی موجودگی کے دوران ترتیب دیا گیا تاکہ عالمی برادری کو دہشتگردی کے خلاف بھارت کی حمایت میں یکجا کیا جا سکے۔
دستاویز میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ شوپیاں میں ایک متبادل نظام بھی متحرک کر دیا گیا ہے، تاکہ اصل منصوبہ لیک ہونے کی صورت میں فوراَ متبادل پلان پر عمل ہو۔
بلوچستان میں مداخلت اور کشمیر سے توجہ ہٹانے کی سازش
دستاویز میں بی ایل اے اور بی این اے کے ذریعے بلوچستان میں گڑبڑ پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کا بھی ذکر ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی ہدایت دی گئی کہ کشمیر سے توجہ ہٹا کر اسے عالمی اسلامی سازش بنا کر پیش کیا جائے۔
دفاعی ماہرین کا ردعمل: را کی منصوبہ بندی، مودی حکومت کی بدنیتی واضح
دفاعی تجزیہ کاروں نے واضح طور پر کہا ہے کہ پہلگام حملہ را کا منظم اور منظور شدہ آپریشن تھا، جس کا مقصد کشمیری عوام کو بدنام کرنا اور عالمی ہمدردی حاصل کرنا تھا۔ یہ خفیہ دستاویز بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے اور سازشی ذہنیت کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔