اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین اودیسہ، سومی، خارکوف اور دیگر شہر کھو دے گا, روسی رکن پارلیمان

Andrey Kartapolov

یوکرین اودیسہ، سومی، خارکوف اور دیگر شہر کھو دے گا, روسی رکن پارلیمان

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی اسٹیٹ ڈوما کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ اندری کارتاپولوف نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے موجودہ حالات میں امن پر آمادگی ظاہر نہ کی، تو وہ نہ صرف اودیسہ، سومی، خارکیف بلکہ دیگر اہم علاقوں سے بھی محروم ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات روسی خبر رساں ادارے تاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لیے حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتے جا رہے ہیں، اور اگر وہ پرامن حل سے گریز کرتا رہا تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

کارتاپولوف نے معروف امریکی ماہر معیشت اور ماہرِ ترقیاتی امور جیفری سیکس کی جانب سے کیے گئے حالیہ تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “جیفری سیکس ایک تجربہ کار اور دانشمند تجزیہ کار ہیں، ان کی پیشگوئیاں اکثر درست ثابت ہوتی ہیں، اور ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ جتنا امن عمل میں تاخیر ہو گی، یوکرین کی صورتحال اتنی ہی خراب ہوتی جائے گی۔”

انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “جب تک زیلنسکی کا ہسٹیریائی رویہ جاری رہے گا، جو ایک بگڑی ہوئی لڑکی کی مانند ہے، تب تک یوکرین زاپوروزیے، دنیپروپیٹروفسک، سومی، خارکوف، اودیسہ اور نیکولایف جیسے شہروں سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔” یاد رہے کہ جیفری سیکس، جو کولمبیا یونیورسٹی میں سینٹر فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر بھی ہیں، نے گزشتہ دنوں تاس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کیف نے جلد امن معاہدہ نہ کیا تو وہ پورے بحیرہ اسود کے ساحلی علاقوں، خصوصاً اودیسہ سے بھی محروم ہو سکتا ہے۔ یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، اور آئندہ ہفتے استانبول میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور متوقع ہے۔

Share it :