اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا، 3 فوجی ہلاک

سری نگر (صدائے روس)

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کا ٹرک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوج کا ٹرک جموں سے سری نگر جارہا تھا جو بیٹری چشمہ کے قریب 600 فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، تاہم جب تک ٹیمیں کھائی کے نچلے حصے تک پہنچیں، تینوں فوجی اہلکار دم توڑ چکے تھے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار، اور مان بہادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Share it :