انٹرنشنل ڈیسک
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک ایسا انوکھا منظر دیکھنے میں آیا جو شاید انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پیش آیا ہو۔ انگلینڈ کی ٹیم میچ کے روز اچانک ٹریفک جام میں پھنس گئی، اور جب صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی تو کھلاڑیوں نے روایتی ٹیم بس چھوڑ کر سائیکلوں کا سہارا لے لیا۔
اس غیر معمولی صورتحال کے باعث ٹیم کو اسٹیڈیم پہنچنے میں تقریباً 40 منٹ کی تاخیر ہوئی، جس کے باعث ٹاس بھی مؤخر کرنا پڑا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جوز بٹلر، لیوک ووڈ، ثاقب محمود سمیت کئی کھلاڑیوں نے موبائل ایپ کے ذریعے سائیکلیں بُک کیں اور اوول گراؤنڈ پہنچے۔
ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی کرکٹ میچ نہیں بلکہ کسی ماحولیاتی مہم کے ہیرو سڑکوں پر نکلے ہوں۔ شائقین اور انتظامیہ دونوں کے لیے یہ لمحہ حیران کن بھی تھا اور دل لبھانے والا بھی۔
یہ واقعہ اس بات کی بھی مثال بن گیا ہے کہ پروفیشنلزم کبھی کبھی غیر روایتی راستے اختیار کرنے سے بھی قائم رہتا ہے