اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

زیلنسکی نے روس کو یوکرین پر شدید حملے کا جواز دیا، ٹرمپ

Trump

زیلنسکی نے روس کو یوکرین پر شدید حملے کا جواز دیا، ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرون حملوں نے روس کو یوکرین پر شدید بمباری کا “جائز بہانہ” فراہم کر دیا ہے۔ انہوں نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی ایئربیسز پر یوکرین کے ڈرون حملوں سے خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہوا ہے اور ماسکو کو بھرپور ردعمل دینے کا موقع ملا ہے۔
گزشتہ ہفتے یوکرین نے روس کے جوہری بمبار طیاروں والے ایئر بیسز پر بیک وقت ڈرون حملے کیے اور روسی ریلوے پلوں کو دھماکوں سے تباہ کیا، جن کے نتیجے میں شہری اور مال بردار ریل گاڑیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ان حملوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور ۱۲۰ سے زائد زخمی ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

صدر ولادیمیر پوتن نے ان حملوں کو “بلا شبہ دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے اپنے امریکی ہم منصب سے فون پر گفتگو میں خبردار کیا کہ ماسکو اس کا “ناگزیر اور جائز” جواب دے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا: “انہوں (یوکرین) نے پوتن کو بھرپور حملے کا بہانہ دے دیا۔ جب میں نے دیکھا تو میں نے کہا: ‘اب جواب آئے گا۔'” انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بڑھتی ہوئی کشیدگی پر “تشویش ہے”۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق، جمعہ کی صبح روسی فوج نے یوکرینی دفاعی صنعت کے مراکز پر وسیع پیمانے پر حملے کیے۔ ان حملوں میں فضائی، زمینی، سمندری میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) کا استعمال کیا گیا۔

روسی وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کا ہدف یوکرینی اسلحہ ساز ادارے، حملہ آور ڈرونز کی تیاری کے مراکز، عسکری تربیتی مراکز اور اسلحہ کے گودام تھے، اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ روسی حکام کا الزام ہے کہ زیلنسکی کی حکومت امریکی حمایت یافتہ امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ماسکو نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو یوکرین جنگ کے متعلق “چھانا ہوا اور جانبدار” مواد فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ واشنگٹن کو کیف کی مزید حمایت پر آمادہ کیا جا سکے۔

Share it :