اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

عیدالاضحیٰ پر بد پرہیزی کے باعث لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا

Pakistani Food

عیدالاضحیٰ پر بد پرہیزی کے باعث لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
عیدالاضحیٰ کے موقع پر گوشت کے ضرورت سے زائد استعمال اور بد پرہیزی کے باعث لاہور کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں معدے، فشار خون، دل اور ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق، عید کے دنوں میں اکثر افراد زیادہ چکنائی والا گوشت، مصالحہ دار کھانے اور میٹھے پکوان کھانے سے گریز نہیں کرتے جس کے باعث ہاضمے کی خرابی، معدے کی جلن، قے، اسہال، بلڈ پریشر میں اچانک اضافہ، دل کی دھڑکن تیز ہونے اور شوگر لیول میں بگاڑ جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔ سروسز اسپتال، میو اسپتال، جناح اسپتال اور گنگارام اسپتال سمیت دیگر اداروں میں گزشتہ دو روز کے دوران سینکڑوں مریضوں کو ایمرجنسی میں لایا گیا جن میں بڑی تعداد درمیانی عمر اور بزرگ افراد کی تھی۔ بعض کیسز میں مریضوں کو فوری طور پر آئی سی یو منتقل کرنا پڑا۔

ڈاکٹروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گوشت کے استعمال میں اعتدال برتیں، پانی زیادہ پئیں، سبزیوں اور دہی کا استعمال بڑھائیں اور چہل قدمی کو معمول کا حصہ بنائیں تاکہ صحت مند عید منائی جا سکے۔

Share it :