اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

اسرائیلی حملے میں ایرانی کمانڈر حسین سلامی کی شہادت کی تصدیق

Hossein Salami

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی کی شہادت کی تصدیق کردی۔ تہران میں پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کو اسرائیل نے نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کا امکان بڑھتا جارہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے چیف آف اسٹاف مارے گئے میجر جنرل محمد باقری مارے گئے ہیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہےکہ حملے میں ایران کےکئی سینئرجوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں تاہم ایرانی میڈیا نے اسکی تصدیق نہیں کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق تہران میں سینئر ایرانی فوجی حکام کی رہائشگاہوں کے تین کمپلیکس پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی کی شہادت کی تصدیق کردی۔

Share it :