اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

سب کچھ ختم ہوگیا، وہ دن رات حملے کر رہے ہیں، اسرائیلی خاتون کی فریاد

Iran Attack

سب کچھ ختم ہوگیا، وہ دن رات حملے کر رہے ہیں، اسرائیلی خاتون کی فریاد

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کی جانب سے جاری میزائل حملوں کی نئی لہر میں اسرائیلی شہر بیت یام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین اور ریسکیو اہلکاروں کے مطابق علاقے میں کئی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ متعدد افراد خاکستر اور ملبے میں لپٹے نظر آئے۔ ریسکیو پیرامیڈک اوری لازارووچ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا “جب ہم موقع پر پہنچے تو ایک طرف عمارت میں ابھی تک آگ لگی ہوئی تھی۔ ہم نے لوگوں کو باہر نکالا، کچھ اپنے پیاروں کو پکڑے رو رہے تھے، کچھ صرف خوف زدہ آنکھوں سے ہمیں دیکھ رہے تھے۔” ایک مقامی خاتون، جو متاثرہ علاقے میں پچھلے 24 سالوں سے مقیم تھیں، سوٹ کیسوں میں ضروری سامان رکھ کر باہر بیٹھی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا ہم نے یہاں عمر گزار دی، اور اب سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔ مجھے اپنے آنسو روکنے پڑ رہے ہیں۔

وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر ایران کے خلاف شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ عام شہریوں، عورتوں اور بچوں کے قتل کی دانستہ کوشش ہے۔ ایران کو اس کا بہت بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ موجودہ صورتحال میں اسرائیلی شہروں میں مسلسل حملے، عام شہریوں کی ہلاکتیں اور شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اس وقت اپنے عروج پر ہے اور عالمی برادری کی توجہ اس ممکنہ وسیع جنگ پر مرکوز ہو گئی ہے۔

Share it :