اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ازبکستان کا قازق شہریوں کے لیے داخلے کا عمل آسان بنانے کا اعلان

US airport

ازبکستان کا قازق شہریوں کے لیے داخلے کا عمل آسان بنانے کا اعلان

آستانہ (صداۓ روس)
ازبکستان نے قازقستان، آذربائیجان اور روس کے شہریوں کے لیے ملک میں داخلے کے عمل کو آسان بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس اقدام کے تحت ان ممالک کے شہری بغیر ویزا کے 30 دن تک ازبکستان میں قیام کر سکیں گے، اور انہیں صرف قومی شناختی کارڈ یا اندرونی دستاویزات (شناختی کارڈ) دکھانا ہوگا۔ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے “کِنڈر پاسپورٹ” کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی۔ یہ تمام اقدامات ازبک صدر کے 15 مئی کے صدارتی فرمان کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا اور علاقائی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔

اس حوالے سے ازبک وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کو تین ماہ کے اندر اندر متعلقہ ممالک سے مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بحرین، کویت اور عمان کے شہریوں کو بھی یکم جون سے 30 دن کے لیے ویزا فری داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے، ازبکستان یکم جون سے 5 سالہ رہائشی اجازت نامے (ریذیڈنسی پرمٹ) کے اجرا کے لیے آسان طریقہ کار متعارف کروا رہا ہے۔

یہ تمام اقدامات وسطی ایشیائی ریاست کی جانب سے بین الاقوامی روابط کو فروغ دینے اور اقتصادی ترقی کے نئے راستے تلاش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

Share it :