اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایران اسرائیل جنگ پر من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں، پاکستان

Pakistan ministry of foreign affairs

ایران اسرائیل جنگ پر من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں، پاکستان

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بعض بین الاقوامی اور سوشل میڈیا ذرائع کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی اور من گھڑت خبروں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بعض عناصر نے دانستہ طور پر جنگ کے حوالے سے غلط بیانی، مبالغہ آرائی اور افواہوں کے ذریعے خطے میں بے چینی اور غلط فہمی کو ہوا دی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان حقائق پر مبنی اطلاعات کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور عالمی میڈیا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کسی بھی خبر کی تصدیق کے بغیر اسے شائع یا نشر نہ کرے، خاص طور پر ایسے نازک مواقع پر جب ایک ایک لفظ سے خطے کا امن متاثر ہو سکتا ہے۔ دفتر خارجہ نے اس بات کی بھی تردید کی کہ پاکستان نے کسی فوجی یا خفیہ معاونت کے لیے کوئی وعدہ یا اقدام کیا ہو۔ہماری خارجہ پالیسی کا محور امن، سفارتی مذاکرات اور علاقائی استحکام ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے مابین شدید نوعیت کے حملوں اور جوابی حملوں کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے دوران کئی اعلیٰ فوجی افسران، تنصیبات اور شہری علاقے متاثر ہوئے۔ ان حالات میں بعض غلط خبروں نے پاکستان کو بھی غیرضروری طور پر اس تنازع کا فریق ظاہر کرنے کی کوشش کی، جسے حکومت نے قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان نے اقوامِ متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ صورتحال کو قابو میں رکھنے اور غلط معلومات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

Share it :