اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس کا امریکہ کو انتباہ: ایران پر حملہ نہ کرنا ورنہ۔۔۔

Sergey Ryabkov

روس کا امریکہ کو انتباہ: ایران پر حملہ نہ کرنا ورنہ۔۔۔
ماسکو: صداۓ روس

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ربوکوف نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی خبردار رہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی امداد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید غیر مستحکم کرسکتی ہے، ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک غیرمعمولی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس کا ارادہ کرنے پر بھی خبردار کیا ہے۔ اس بیان کو عالمی حلقوں میں روس کے ایران کی حمایت میں کھل کر سامنے آنے کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق روس اب باضابطہ طور پر ایران کو نہ صرف عسکری ہتھیار فراہم کرے گا بلکہ اسے جدید ٹیکنالوجی، سائبر جنگی نظام، خفیہ معلومات اور امریکی اڈوں و خلیجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری تکنیکی مدد بھی فراہم کرے گا۔

روس کا یہ اقدام ایشیا میں اپنے سب سے اہم اتحادی اور امریکی اثر و رسوخ کے خلاف جنوبی دیوار کو مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ خطے میں اس پیش رفت کو انتہائی اہم اور خطرناک موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

Share it :