معروف سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کی معروف اور سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں ہیں. اطلاعات کے مطابق مرحومہ اداکارہ عائشہ خان کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔ تہمینہ خالد نے بتایا کہ انتقال کے وقت اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عائشہ خان نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ عائشہ خان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں۔ اداکارہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔
اداکارہ عائشہ خان نے گڑیا”، “مہندی”، “نقاب زن”، “فیملی 93” اور دیگر مشہور ڈراموں میں اپنی نمایاں اداکاری سے نام کمایا، پاکستان شوبز کمیونٹی اور مداحوں میں جہاں گہرے صدمے کا عالم ہے، وہیں شوبز شخصیات نے افسوسِ ان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ اداکار خالد انعم نے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا: “بے حد افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ لیجنڈری اداکارہ عائشہ خان اس دنیا سے چلی گئیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے…