اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایران کے ساتھ روزانہ رابطے میں ہیں ، روسی صدر

Putin

ایران کے ساتھ روزانہ رابطے میں ہیں ، روسی صدر

سینٹ پیٹرز برگ (اشتیاق ہمدانی)
سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان تقریباً روزانہ کی بنیاد پر رابطے ہو رہے ہیں۔ صدر پوتن نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ صدر مملکت نے یہ بات ایسے وقت میں کہی ہے جب مشرق وسطیٰ اور عالمی سطح پر طاقتوں کے درمیان بدلتی صف بندیاں عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ روسی صدر کا یہ بیان ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کی گہرائی اور خطے میں بدلتے ہوئے سفارتی ماحول کی ایک اہم جھلک تصور کیا جا رہا ہے.

Share it :