روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کا عاشق ہمدانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
ماسکو (صداۓ روس)
روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے ممتاز دانشور سید عاشق ہمدانی کے انتقال پر فون گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سفیر محمد خالد جمالی نے مرحوم کے اہلِ خانہ، خصوصاً ماسکو میں مقیم ان کے چھوٹے بھائی اشتیاق ہمدانی کو فون کر کے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید عاشق ہمدانی کو جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔