اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

امریکی دفاعی میزائلوں اور ہتھیاروں کی یوکرین کو فراہمی معطل

Vladimir Zelensky

امریکی دفاعی میزائلوں اور ہتھیاروں کی یوکرین کو فراہمی معطل

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پینٹاگون نے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائلوں اور درست نشانے والے ہتھیاروں کی فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ امریکی جریدے پولیٹیکو کے مطابق یہ فیصلہ گوداموں میں موجود امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ امریکی محکمہ دفاع میں پالیسی کے انڈر سیکریٹری ایلبرج کولبی کی سفارش پر کیا گیا۔ داخلی جائزے میں سامنے آیا کہ امریکی اسلحے کے مجموعی ذخائر، خاص طور پر توپوں کے گولے، فضائی دفاعی میزائل، اور جدید نشانے والے ہتھیار خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں۔

یہ فیصلہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں منظور شدہ امدادی پیکج کے تحت کیا گیا تھا، تاہم پولیٹیکو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر عملدرآمد جون کے اوائل میں شروع ہوا اور اب باضابطہ طور پر نافذ ہو گیا ہے۔ روس کے سرکاری خبررساں ادارے تاس کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست پر پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے کہا کہ “امریکی فوج مکمل طور پر ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے لیس ہے۔” ان کے مطابق، “سینیٹ کی جانب سے حالیہ منظوری پانے والے ‘ون بگ بیوٹی فل بل’ کے تحت ہمارے دفاعی نظام کو جدید بنانے کا عمل جاری ہے تاکہ 21ویں صدی کے خطرات سے آئندہ نسلوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔” تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ فیصلہ یوکرین کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اس کی افواج روسی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں اور اسے مغربی اسلحے کی اشد ضرورت ہے۔

Share it :