اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کراچی میں انٹرنیشنل لائیوسٹاک، ڈیری، پولٹری اینڈ ایگریکلچر ایکسپو ہوگی

Buffalo

کراچی میں انٹرنیشنل لائیوسٹاک، ڈیری، پولٹری اینڈ ایگریکلچر ایکسپو ہوگی

اسلام آباد (صداۓ روس)
انباکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد وقاص نے کہا ہے کہ نیشنل فارمر ایسوسی ایشن اور انباکس پاکستان کے اشتراک سے ’’انٹرنیشنل لائیوسٹاک، ڈیری، پولٹری اینڈ ایگریکلچر ایکسپو‘‘ کا انعقاد 11 جولائی کو کراچی ایکسپو سینٹر میں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دو روزہ ایکسپو 11 سے 12 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں زراعت، ڈیری، لائیوسٹاک اور پولٹری کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراعات پر مبنی سلوشنز پیش کیے جائیں گے۔ اس بین الاقوامی نمائش میں مقامی و عالمی صنعت کار، سرمایہ کار اور ماہرین شرکت کریں گے۔

اس ایونٹ میں 50 سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، جن کا مقصد کسانوں، ڈیری فارمرز، اور پولٹری صنعت سے وابستہ افراد کو تربیت، آگاہی اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ ملکی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں زراعت سے منسلک افراد کو بیماریوں کی روک تھام، جدید بیج، خوراک، اور مشینی آلات سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی، جبکہ پولٹری اور لائیوسٹاک سے جڑے مسائل پر ماہرین خصوصی سیشنز منعقد کریں گے-

Share it :