اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی بحریہ کے نائب کمانڈر کرنل جنرل میخائل گدکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

deputy commander-in-chief of the Russian Navy

روسی بحریہ کے نائب کمانڈر کرنل جنرل میخائل گدکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ روسی بحریہ کے نائب کمانڈر انچیف، میجر جنرل میخائل گدکوف، یوکرین سے متصل کورسک ریجن میں دورانِ خدمت یوکرینی میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ مبینہ طور پر کورینیوو گاؤں کے قریب میرین فوجیوں کے فیلڈ ہیڈکوارٹر پر کیا گیا۔ گورنر اولیگ کوژمیاکو نے ٹیلیگرام پر ایک بیان میں جنرل گدکوف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دلیر اور ثابت قدم فوجی تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی بحریہ کے ساتھ وفاداری میں گزاری۔ ان کا کہنا تھا کہ میجر جنرل گدکوف اگرچہ بحریہ کے اعلیٰ عہدے پر فائز تھے، لیکن وہ مسلسل میرینز کے یونٹس کا خود دورہ کرتے رہے۔

گدکوف کو مارچ ۲۰۲۵ میں روسی بحریہ کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ بحرالکاہل بیڑے کے ۱۵۵ ویں میرین بریگیڈ کے سربراہ رہ چکے تھے۔ سال ۲۰۲۳ میں انہیں ہیرو آف رشیا کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا، خاص طور پر کورسک ریجن کو یوکرینی حملہ آوروں سے آزاد کرانے میں ان کے کردار پر۔ روسی اخبار “آرگومینتی ای فیکتی” کے مطابق، غیر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ چار یوکرینی میزائلوں کے ذریعے کیا گیا، جنہوں نے روسی میرینز کے فیلڈ کمانڈ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں گدکوف کے علاوہ دیگر فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ روس-یوکرین جنگ کے دوران ایک اعلیٰ سطحی روسی فوجی افسر کی ہلاکت کا اہم اور علامتی واقعہ سمجھا جا رہا ہے، جس سے جنگ کی شدت اور خطرناک رخ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Share it :