اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس میں پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ، حالت تشویشناک

Russian police

روس میں پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ، حالت تشویشناک

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے جنوبی مسلم اکثریتی علاقے قبردینو-بالکاریا کے دارالحکومت نالچک میں جمعہ کی شام ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی حکام کے مطابق واقعہ شہر کے مرکزی حصے میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق دو افراد نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور ایک حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا، جبکہ دوسرا فرار ہو گیا، تاہم بعد ازاں اسے بھی حراست میں لے لیا گیا۔

حکام نے حملہ آوروں کی شناخت یا پس منظر کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کیں۔ قبردینو-بالکاریا کے سربراہ قازبیک کوکوف نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے صرف ایک حملہ آور کے “غیر مؤثر” کیے جانے کا ذکر کیا۔ مقامی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے خبر رساں ادارے تاس نے بتایا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کی حاصل کردہ تصاویر میں جائے وقوعہ پر پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور ایک شخص کو زمین پر گرے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو غالباً حملہ آور ہے۔ حملے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہیں، اور پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب روسی سیکیورٹی ادارے پہلے ہی مسلم اکثریتی علاقوں میں انتہا پسندی سے متعلق خدشات کے پیش نظر الرٹ پر ہیں۔

Share it :