خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

جرمن کاروباری طبقے کی روس میں دلچسپی بدستور برقرار , ماہرین

German chancellor Friedrich Merz

جرمن کاروباری طبقے کی روس میں دلچسپی بدستور برقرار , ماہرین

ماسکو (صداۓ روس)
بھارت میں تعینات روسی تجارتی نمائندے، جو 2018 سے 2025 تک جرمنی میں بھی یہی ذمہ داری نبھا چکے ہیں، نے کہا ہے کہ جرمن کاروباری طبقہ اب بھی روس میں سرگرم کاروباری دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے انوپروم 2025 نمائش کے موقع پر تاس سے بات کرتے ہوئے کہا جرمن کاروباری دنیا روس میں کام کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ البتہ یہ دلچسپی ان ناقابلِ یقین پابندیوں کے باعث محدود ہو گئی ہے، جو ہماری معیشت پر نہیں بلکہ حقیقتاً خود جرمن کاروبار پر عائد کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کے باوجود، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے جرمن کاروبار روس میں فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔

آندرے سوبولیف کے مطابق، جو کمپنیاں روس سے تعاون کی خواہش رکھتی ہیں، ان کے لیے ہمیشہ مواقع موجود رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ انوپروم 2025 نمائش 7 سے 10 جولائی تک روس کے شہر یکاترنبرگ میں جاری ہے، اور اس سال اس کی شراکت دار ملک سعودی عرب ہے۔ اس نمائش کا مرکزی معلوماتی شراکت دار تاس نیوز ایجنسی ہے۔

شئیر کریں: ۔