خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

ٹرمپ کی تلخ زبان پر ماسکو کا ردعمل: “ہم پر سکون ہیں” کریملن

Dmitry Peskov

ٹرمپ کی تلخ زبان پر ماسکو کا ردعمل: “ہم پر سکون ہیں” کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ سخت بیانات کو پُرسکون انداز میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ماسکو ان بیانات کو جذباتی انداز میں لینے کے بجائے، واشنگٹن کے ساتھ مکالمے کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن پر الزام عائد کیا کہ وہ یوکرین جنگ ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہمیں پوتن کی طرف سے بہت سی بکواس سننے کو ملتی ہے، وہ ہمیشہ بہت اچھے انداز میں بات کرتے ہیں، مگر یہ سب بے معنی ہوتا ہے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے پیسکوف نے بدھ کے روز کہا ہم ان بیانات کو بہت سکون سے لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ عمومی طور پر اپنی گفتگو میں سخت زبان استعمال کرتے ہیں، لیکن روس کی پالیسی جذبات کے بجائے سنجیدہ سفارتی مکالمے پر مبنی ہے۔ پیسکوف نے واضح کیا کہ روس امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور دو طرفہ مکالمے کی بحالی کے لیے پرعزم ہے، چاہے موجودہ حالات میں تعلقات کتنے ہی کشیدہ کیوں نہ ہوں۔ روس کا مؤقف ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ یہ مذاکرات قانونی طور پر پابند اور بحران کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے والے ہوں۔

شئیر کریں: ۔