اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

بلوچستان میں مسافر بسوں سے اتار کر 9 پنجابی مسافروں کا قتل

Balochistan

بلوچستان میں مسافر بسوں سے اتار کر 9 پنجابی مسافروں کا قتل

اسلام آباد (صداۓ روس)
بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک المناک واقعے میں کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بسوں سے اتار کر 9 مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کے مطابق دہشت گردوں نے مسافروں کو بسوں سے شناخت کے بعد علیحدہ کیا اور پھر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ جاں بحق مسافروں کی لاشیں رکھنی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ تمام شہداء کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ان کے مطابق یہ واقعہ پاکستان کے امن اور وحدت پر حملہ ہے اور فتنۂ الہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Balochistan

ترجمان کے مطابق شناخت کا عمل جاری ہے اور یہ واقعہ ماضی کے متعدد واقعات کا تسلسل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج فتنۂ الہندوستان کی جانب سے تین مقامات پر دہشت گرد حملے کیے گئے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے پسپا کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ این 70 پر مسافر بسوں کا سفر بند کیا گیا تھا، مگر متعلقہ بس شام کے وقت روانہ ہوئی اور دہشت گردی کا نشانہ بنی۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز مکمل الرٹ ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

Share it :